• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات پورے ہونے کے باوجود ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

سندھ حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم کیے جانے کے باوجود صوبے میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

نگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کےمطابق گزشتہ روز حکومت سے معاملات طے پاگئے تھے اور مطالبات کی منظوری کے لیے سیکریٹری صحت نے وعدہ کیا تھا لیکن محکمہ صحت کی جانب سے دوبارہ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ینگ ڈاکٹرز کا مؤقف ہےکہ حکومت جائز مطالبات منظور نہیں کررہی ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث آج تیسرے روز بھی سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں جس سے مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ڈاکٹروں کے مطالبات منظور کرتے ہوئے ان کے الاؤنسز میں اضافہ کردیاگیاہے۔ مختلف گریڈز میں اضافہ 25 ہزار سے 75 ہزار تک کیا گیا ہے۔

مطالبات کی منظوری کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈاکٹروں سے مریضوں کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔

تازہ ترین