• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ کن ون ڈے: جنوبی افریقا کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان سیریز جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔

پاکستان نے پانچویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں وہی ٹیم برقرار رکھی ہے جس نے چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔

پاکستان ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، کپتان شعیب ملک، محمد رضوان، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

میزبان جنوبی افریقا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈیوڈ ملر اور بیرن ہینڈرکس کی جگہ ویان ملڈر اور ڈیوائن پریٹوریئس کو آج کے میچ میں موقع دیا گیا ہے۔

پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ آج کا میچ ہمارے لیے چیلنج ہے اور ٹیم کا بیٹنگ اور بولنگ کمبی نیشن اچھا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے پریشر گیم اور ’ڈو اور ڈائی‘ میچ ہے، پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، تاہم نمی کے باعث فرق پڑسکتا ہے۔

تازہ ترین