• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیل کپورکو بلاشبہ بالی ووڈ کا فٹ ترین اداکار سمجھا جاتا ہے اور فلمی دنیا کی نئی نسل اُن کی شخصیت سے بہت زیادہ متاثر ہے۔


حال ہی میں انیل کپور نے اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران اپنی صحت کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

62 سالہ انیل کپور کا کہنا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے دائیں کندھے میں کیلسی فکیشن سے دوچار ہیں، جس کے علاج کے لئے اپریل میں جرمنی جائیں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ کیلسی فکیشن کے باعث کندھے میں تکلیف محسوس کررہا ہوں لیکن ایسی چیزیں اُنہیں پریشان نہیں کرسکتیں، زندگی چلتی رہنی چاہئے۔

انیل کپور نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ اس بارے میں زیادہ فکرمند نہ ہوں۔

کیلسی فکیشن جسم میں ایک ایسی حالت ہے جس میں کیلشیم اور اُس کے مرکبات جمع ہوجاتے ہیں جوشدید درد کا باعث بنتے ہیں۔ طبی اصطلاح میں اس حالت کو ’’calcific tendonitis‘‘ سے جانا جاتا ہے۔

تازہ ترین