• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

راحت فتح علی نے بھارتی الزام کو بوگس قرار دے دیا

گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارت کے کرنسی اسمگلنگ کے الزام کو سراسر بوگس قرار دیا ہے۔


بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے راحت فتح علی خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے دعویٰ کو پاکستانی گلوکار کو مسترد کردیا۔

پاکستانی گلوکار نے بھارت الزام اور شوکاز نوٹس کے معاملے پر حیرت کا اظہار کیا اور اسے سراسر جھوٹ قرار دیا۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ مجھے اس سلسلے میں کوئی نوٹس نہیں ملا، بہتر ہوتا معاملہ میڈیا پر لانے سے پہلے انہیں نوٹس دیاجاتا۔

راحت فتح علی خان مینجمنٹ کمپنی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ منی لانڈرنگ یا کرنسی اسمگلنگ سے متعلق کسی شوکاز نوٹس کا علم نہیں،بہتر ہوتا، میڈیا میں خبر دینے سے پہلے نوٹس بھیجا جاتا۔

کمپنی نے مزید کہا کہ راحت فتح علی خان کے بھارت میں یا کہیں اور براہ راست کبھی بھی کسی سے کاروباری روابط نہیں رہے، اگر کوئی نوٹس ملا تو ضرور بات کریں گے، بھارت میں ہماری قانونی فرم بھی معاملے کو دیکھے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین