• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی زیرصدارت ایف بی آر میں اصلاحات پر اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا۔

چیئرمین ایف بی آر نے وزیر اعظم کو پاکستانی شہریوں کی بیرون ملک جائیدادوں کی نشاندہی پر بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین ایف بی آر نےبتایا کہ بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق کیسز کی چھان بین اور ان کو جلد از جلد مکمل کرنے کےلیے ملک کے چھ بڑے شہروں میں آف شور ٹیکسیشن کمشنریٹ کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک موجود جائیدادوں اور اثاثوں پر قابل وصول ٹیکس کا اطلاق پاکستان میں رہائش پذیر شہریوں پر ہوگا، مستقل طور پر غیر ممالک میں رہائش پذیر پاکستانیوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

تازہ ترین