• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں قدیم عمارت کو دھماکے سے اڑادیا گیا


برطانیہ میں 39سال قدیم کار پارکنگ کی عمارت کودھماکا خیز مواد سے زمین بوس کردیاگیا۔

کتنی تعجب خیز بات ہے کہ ایک طرف عمارتیں کھڑی کرنے اور پُل تعمیر کرنے میں تو مہینوں حتیٰ کے سال بھی لگ جاتے ہیں وہیں انہیں گرانے کے لیے صرف چند سیکنڈاور صرف ایک بٹن دبانا ہی کافی ہوتا ہے۔

ایسا ہی ایک نظارہ گذشتہ دنوں برطانوی قصبے Barnsleyمیں بھی دیکھنے کو ملا جب 1970میں تعمیر ہونے والی ملٹی اسٹوری کار پارکنگ کی ایک عمارت کو دھماکا خیز مواد سے زمین بوس کردیا گیا۔

عمارت کو گرانے کیلئے رات کے وقت کا انتخاب کیا گیا جبکہ مقامی اتھارٹی کے مطابق کار پارکنگ کی یہ عمارت اب قابل استعمال نہیں رہی تھی ۔

تازہ ترین