• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق

لاہور میں ہنجروال ملتان روڈ پر 2 گروپوں میں ویگن اسٹینڈ پر جھگڑے کےدوران فائرنگ سے 16 سالہ نوجوان جاں بحق  جبکہ 2 افراد  زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دو گروپوں میں ویگن اسٹینڈ پر گاڑیاں کھڑی کرنے کے باعث جھگڑا ہوا تو ایک گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 16 سالہ نوجوان دانش ہلاک ہو گیا جبکہ 2 افراد شاہد اور احمد شفیق زخمی ہو گئے۔

پولیس کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہو گئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین