• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: 6 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کر دیا گیا

خیبرپختون خوا فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام پشاور کے علاقے گلبہار میں دودھ چیکنگ کیمپ لگایا گیا جس میں 200 سے زائد دودھ اور دہی کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا، رپورٹ کے بعد 6 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کر دیا گیا۔

خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی نے حیات آباد میں کامیاب کیمپ کے بعد کا گلبہار میں دودھ چیکنگ کیمپ لگایا جو دوروز تک جاری رہا۔

کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق اس دوران 200 سے زائد دودھ اور دہی کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا، تجزیے کے بعد 6 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی ریاض محسود کا کہنا تھا کہ دودھ اور دہی کے نمونوں کی چیکنگ کے بعد نتائج کی روشنی میں مطلوبہ دودھ فروش یا دکاندار کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل چارسدہ روڈ بخشو پل کے مقام پر دودھ چیکنگ کیمپ لگایا جا رہا ہے، عوام کچے دودھ کے نمونے ٹیسٹ کرانے کے لیے لا سکتے ہیں۔

تازہ ترین