• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد کے قدیم ترین قبرستان پر قبضے کی کوشش

فیصل آباد کے ایک ہزار سال پرانے قبرستان میں مٹی کی ڈھیریوں کو قبریں ظاہر کرکے جگہ پرقبضہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

فیصل آباد میں ایک حساس ادارے کی جانب سے عوامی شکایات پر کی جانے والی تحقیقات کے بعد منظر عام پر انے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ایک ہزار سال پرانے قبرستان میں با اثر افراد نے محکمہ اوقاف کے عملےکے ساتھ مل کر مٹی کی ڈھیریوں کو قبروں کی شکل دے کر مرنے سے پہلے ہی قبروں کے لیے جگہ گھیر لی ہے۔

محکمہ اوقاف کے عملے کا الزمات کے جواب میں کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے مرنے سے قبل ہی قبروں کی کے لیے ایڈوانس جگہ مختص کروا رکھی ہے جسے عام لوگ قبضے کا نام دے رہے ہیں۔

یہ در حقیقت ایڈوانس منظوری ہوتی ہے کئی قبریں یہاں پر ایسی ہیں جن کی فیس ادا کر کے ایڈوانس منظوری کی گئی ہے ۔

شہریوں کا مطالبہ ہےمحکمہ اوقاف کے زیر انتظام قبرستانوں میں جعلی قبروں کی موجودگی کی اعلی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں تاکہ اصل حقائق منظر عام پر آسکیں۔

تازہ ترین