• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹیسیریزکے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، شائقین کی بڑی تعداد پاکستان ٹیم کا حوصلہ بڑھانے ساوتھ اینڈ کلب پہنچ گئیہے۔

پاکستان اورویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والا میچ جیوسوپر براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روزکراچی میں پاکستان اورویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کےدرمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی، جہاں ساؤتھ اینڈکلب گراؤنڈمیں دونوں ٹیموں کی کپتان کاٹرافی کےساتھ فوٹو سیشن بھی ہوا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویسٹ انڈیز ویمن ٹیمکے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان آنا خوشگوار بات ہے۔

انہوں نےکہا کہ امید ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو خوب صورت شہر کراچی دیکھنے کا بھی موقع ملے گا ، ثناء میر، بسمہ معروف اور دیگر کھلاڑیوں نے ان کے لیے دلچسپ سرگرمیاں پلان کی ہوں گی، امید ہے کہ سب مہمان کھلاڑی سیریز انجوائے کریں گی۔

تازہ ترین