• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزیراعظم نے پولیو رضاکار کو شاباشی دی


وزیراعظم عمران خان نے سخت سردی اور برف باری کے دوران کام جاری رکھنے والے پولیو رضا کار عرفان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پولیو ورکر عرفان سے ملاقات بھی کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عرفان ان 2 لاکھ 60 ہزار ہیروز میں شامل ہیں جو سخت سردی کے باوجود بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کرا رہے ہیں۔

اس بیان کے ساتھ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیر اعظم نے عرفان سے ملاقات کی اور برف باری کے دوران ان کے پولیو مہم پر جانے کی تصاویر بھی شیئر کرائی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین