• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں بارش سے چھتیں گر گئیں، 3افراد جاں بحق

بارش کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں مکانوں اور پولٹری فارم کی چھتیں گر گئیں جن کے ملبے کے نیچے دب کر 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

باجوڑ کے علاقے ترخو میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں 5افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے ملبہ ہٹا کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اس کے نیچے سے نکالا اور خار ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔

ادھر صوابی میں اسماعیلیہ کے علاقے میں واقع ایک پولٹری فارم کی چھت بارش کی وجہ سے گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

راجن پور کے علاقے جام پور میں بارش کے سبب ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر ماں باپ اور ان کے 2بچے زخمی ہو گئے۔

تمام حادثات کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال کیا گیا ہے۔

تازہ ترین