آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 10؍جمادی الثانی 1440ھ 16؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کےرہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں حکومت ملوث ہے۔

لاہور میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں حکومت ملوث ہےاور روایت ہے جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، یہ ریاست اور حکمرانوں کا ظلم اور زیادتی ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہیہ ظلم بھی اب ختم ہونے والا ہے۔

اُ ن کا کہنا ہے کہ سیاست میں کوئی بار بار گالی دے تو دباؤ کے باعث جواب دینا پڑتا ہے۔ ان لوگوں نے ہماری قیادت کو گالیاں دیں اور ہمیں چور ڈاکو کہا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ہم نے کہا ملک اس سب کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ نواز شریف کو بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکمرانوں کی فائلیں بھی کھل گئی ہیں، جلد ہی ہماری جگہ پی ٹی آئی کے لوگ مظاہرے کرتے نظر آئیں گے جبکہ حکمرانوں کی ڈبل فائلیں کھلی ہیں، مالی کرپشن کی بھی اور اخلاقی کرپشن کی بھی۔

اخلاقی کرپشن کی خبریں ہوشربا ہوں گی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہباز شریف کو کہا ہے کہ اگر شیخ رشید پی اے سی کے ممبر بنتے ہیں تو مجھے بھی بنایا جائے،میں پی اے سی میں وگ اُتروا کر شیخ رشید کا اصل چہرہ بے نقاب کروں گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں