• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کا طریقہ

حکومت نے’ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس‘ کے نام سے بانڈز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ سرٹیفکیٹس 3 سے 5 سال کی مدت کےلیے صرف اوورسیز پاکستانیز کو جاری کیے جائیں گے۔


ذرائع کے مطابق پاکستان بناؤ اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری پر ہر 6 ماہ بعد منافع دیا جائے گا۔ زکواۃ اور ودہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہو گا،

قومی شناختی کارڈ، نائیکوپ یا پی او سی رکھنے والے ایسے پاکستانی جن کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس ہیں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

تین سال کے سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 6.25 فیصداور پانچ سال پر شرح منافع 6.75 فیصد ہوگی۔


پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس میں کم سے کم سرمایہ کاری کی حد 5 ہزار امریکی ڈالر ہو گی جبکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد مقرر نہیں ہو گی۔

یہ سرمایہ کاری’ پاکستان بناؤ‘ ویب سائٹ کے ذریعے کی جا سکے گی، ہر سرمایہ کار کو اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کےلیے خفیہ کوڈ جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین