• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمارکو پاکستانی مداحوں سے محبت مہنگی پڑگئی

بھارت میں پاکستان سے محبت کرنا یا پاکستانیوں کی تعریف کرنا کسی سے برداشت نہیں ہوتا اگر بھارتی فنکار پاکستان کے لیے اپنی محبت کا ذرا سا بھی اظہارکرلیں تو سوشل میڈیا پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔


جس کی سب سے بڑی مثال بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ہیں جنہیں پاکستان سے متعلق بات کرنے پربھی غدار قراردے دیا جاتا ہے اوران سے فوراً بھارت سے نکل کر پاکستان منتقل ہونے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

تاہم حال ہی میں اکشے کمارکی پاکستانی مداحوں سے محبت کے اظہارپربھارتیوں کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی ایک پرانی ویڈیوان دنوں سوشل میڈیا پرخوب گردش کررہی ہے۔

جس میں وہ ایک انٹرویو میں پاکستانی مداحوں سے متعلق اپنی محبت کا اظہارکرتے ہوئے کہہ رہے ہیں پاکستان میں میری فلمیں سب سے زیادہ بزنس کرتی ہیں جتنا پیاروہاں سے ملتا ہے شاید ہی کہیں اورسے ملتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کو اکشے کی پاکستان سے محبت ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے اکشے کمار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر تنقید کے تیربرسادئیے اور کئی نے ایکشن ہیرو کو دھکے مار کر ملک سے باہر بھیجنے تک کا کہہ دیا۔

تازہ ترین