• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں جاپانی کیلنڈرز کی نمائش سجائی گئی، شرکاء کا کہنا تھا کہ چڑھتے سورج کی سر زمین کی ثقافت کو اپنے درمیان پا کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

لاہور کی الحمراآرٹس کونسل میں جاپانی کیلنڈرز کی بہار دیکھنے میں آئی جس میں 100 سے زائد کیلنڈرز پیش کیے گئے۔

کیلنڈرز پر بنے جاپان کے مختلف مناظر شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے، نمائش میں آنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ جاپانی ثقافت کو بہت قریب محسوس کر رہے ہیں۔

جاپانی ثقافت ایسوسی ایشن کے صدر تامورہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی ثقافت سے بےحد متاثر ہیں، خواہش تھی کہ جاپانی ثقافت کو بھی پاکستانیوں سے متعارف کرائیں۔

جاپانی کیلنڈرز دیکھ کر شائقین خاصے متاثر دکھائی دئیے، یوں محسوس ہوتا تھا کہ جاپانی مناظر ان کے دل میں رچ بس گئے ہیں۔

تازہ ترین