• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں کہ یہ بجٹ نہیں معاشی اصلاحات پیکیج ہے،کوشش ہے کہ معیشت کو بہتری کی طرف لے جایا جائے۔

وزیرخزانہ اسد عمرنے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ ہوا ہے، جتنا نقصان اسٹاک مارکیٹ کو 2018ء میں ہوا تھا وہ جنوری میں ریکور ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینکنگ سیکٹر میں اعتماد بحال ہو رہا ہے، بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ میں ایشیاء میں سب سے زیادہ بہتری پاکستانی بانڈز میں ہوئی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی تقریر کے دوران کورم کی نشاندہی پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔

تازہ ترین