آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍شعبان المعظم 1440ھ 23؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا میں تاریخ کا سرد ترین موسم ریکارڈ کیا گیا جہاں پارا منفی 30 تک گر گیا جبکہ شدید سرد موسم کے باعث مختلف ریاستوں میں اموات کی تعداد 21 ہوگئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکامیں شدید برفباری کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے اور ہزاروں افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے جبکہ ٹھنڈ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔

برفیلی ہواؤں کے باعث صرف ایک روز کے دوران شکاگو میں مزید 9 اموات ہوئیں، الی نوائے میں ایک معمر شخص دم توڑ گیا جبکہ ریاست انڈیانا میں نوجوان جوڑا موسم کی شدت سے ہلاک ہوگیا۔اسی طرح شکاگو میں برفیلے طوفان سے ایک شخص ہلاک، ملواکی میں ایک شخص گیراج میں منجمد ہوگیا۔

سرد ہواؤں کی زد میں آکر ڈیٹرائٹ میں 70 برس کا شخص پڑوسی کے دروازے پر دم توڑ گیا۔ خون جماتی سرد ہوا کا شکار یونیورسٹی آف آئیوا کے طالبعلم کی لاش ہال سے برآمد ہوئی جب کہ مشی گن میں بھی عمر رسیدہ شخص سرد ہواؤں کا سامنا نہ کرسکا جس کی لاش محلے سے برآمد ہوئی۔

ریاست آئیوا میں درجہ حرارت منفی 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور خراب موسم کی وجہ سے 2 ہزار 300 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

کئی ریاستوں میں آبی ذخائر جم گئے، مشی گن اور منی سوٹا میں گیس کی قلت پیدا ہوگئی جبکہ آئیوا اور ونسکونسن میں بجلی کا بحران پیدا ہوگیا، امریکی محکمہ موسمیات نے سردی میں مزید اضافے کی یپشگوئی کی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں