• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ہر سال بریانی فیسٹیول کا انعقاد ہو گا

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں ہر سال بریانی فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے دورے کے موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ 'حکومت کاشتکاروں، صنعتوں اور ایکسپورٹ کے شعبے کو پروان چڑھانا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چاول ایکسپورٹرز ملک کے کماؤ پوت ہیں اور اس شعبے کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ 'مشیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ محمود مولوی کو برآمد کندگان کی کمیٹی تشکیل دینے کا کام سونپا گیا ہے کیونکہ حکومتی چاہتی ہے کہ ملک ترقی کرے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے رائس ایکسپورٹرز کی جانب سے گورنر ہاؤس میں بریانی فیسٹیول منانے کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ بریانی فیسٹیول ہر سال منایا جائے گا۔

انہوں نے چاول کے برآمد کنندگان کو یقین دلایا کہ حکومت ہر اس اقدام کی حمایت کرے گی جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے۔

تازہ ترین