• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وسیم اکرم، ظہیر عباس بھی سرفراز احمد کے حامی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 2 سابق کپتان لیجنڈ آل راونڈر وسیم اکرم اور بیٹنگ لیجنڈ ظہیر عباس نے سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کی حمایت کردی۔

دونوں کھلاڑیوں نے کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کی مخالفت کی اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بحث کو ختم کرکے سرفراز کو ورلڈ کپ 2019ء تک کپتان رہنے دیا جائے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کا موجودہ حالات میں یہ کہنا کہ پی سی بی سیریز بائی سیریز کپتان مقرر کرتا ہے یہ ایک اچھا پیغام نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیریز بائی سیریز کپتانی کی بات کرنا عقل مندی نہیں اور ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا،اب یہ وقت نہیں کہ کپتان بدلنے کی بات کی جائے۔

ظہیر عباس نے بھی سرفراز احمد کو کپتان بنائے رکھنے کی حمایت اور کہا کہ پی سی بی معاملے کو مزید لٹکانے کی بجائے ورلڈ کپ کیلئے کپتان کا اعلان کردے۔

تازہ ترین
تازہ ترین