• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو انجری کی وجہ سے آرام دیا گیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے، امید ہے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

جنوبی افریقا کے کپتان ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔

پاکستان ٹیم فخرزمان، بابراعظم، حسین طلعت، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، شعیب ملک (کپتان)، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے۔

جنوبی افریقا کی ٹیم میں ریزا ہینڈرکس، گیہان کلوئیٹ، فاف ڈوپلیسی، راسی وینڈر ڈوسین، ڈیوڈ ملر، ہینرچ کلاسن، اینڈیل فیلو کوایو، کرس موریس، بیوران ہینڈرکس، جونیئر دالا اور شمس تبریز شامل ہیں۔

تازہ ترین