آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 12؍جماد ی الثانی 1440ھ 18؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانے اور ہسپانوی اداروں کے زیراہتمام سرمایہ کاری کانفرنس

سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ کے کمرشل سیکشن کے ساتھ ہسپانوی تنظیم کاسہ ایشیاء ، آسی او ، وزارت خارجہ اوربارسلونا بلدیہ کے نمائندگان نے ایک کانفرنس کا اہتمام کیا جس کا مقصد ہسپانوی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور پاکستان ٹورازم کو فروغ دینے کے حوالے سے بریفنگ دینا تھی ۔

کمرشل قونصلر ڈاکٹر حامد نے کانفرنس میں بتایا کہ برطانیہ اور دوسرے یورپی ممالک سمیت اسپین کے ساتھ پاکستان کا ’’ بیلنس آف ٹریڈ ‘‘ سب سے زیادہ ہے، بہت سی ہسپانوی کمپنیاں پاکستان میں پہلے سے ہی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جن میں’’ کوبرا ‘‘ گرڈ اسٹیشن ، اندرا آئی ٹی میں ، ٹپسا کنسٹریکشن میں ، گمیسا ونڈ انرجی میں ’’ ادلتے ‘‘ ایئر پورٹس برتھ میں اور سے لونسا گروپ سرامکس کاکام کرنے والوں میں شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ بہت سی مزید کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں بھر پور دلچسپی لے رہی ہیں ۔

ویسے بھی دسمبر 2018تک ا سپین کے ساتھ ایکسپورٹ 1.2بلین ڈالرز ریکارڈ کی گئی ہے جو چار سے پانچ سال تک دوگنا ہو کر 2.5بلین ڈالرز تک پہنچ جائے گی ، ایکسپورٹ کو بڑھاوا دینے کا ایک لنک پاکستان میں ہونے والی ’’ ٹیکسپو 2019‘‘ ہے جو 11سے 14اپریل تک منعقد ہو گی جس میں شمولیت کے لئے اسپین کی دو سو بڑی کمپنیوں کو پیغام دیا گیا ہے ، گذشتہ سال پاکستان میں ہونے والی ایکسپو میں اسپین کی گیارہ بڑی کمپنیاں شامل ہوئی تھیں ۔

تجارت اور ٹورازم بڑھانے کے لئے پاکستان کی موجودہ حکومت نے 175ممالک کو ای ویزہ اور 50ممالک کو’’ آن ارائیول ‘‘ ویزہ کی سہولت مہیا کی ہے ،آن ارائیول ویزہ کے لئے غیر ملکی کسی بھی پاکستانی ایئر پورٹ پر اُترے تو اُس کے پاس اپنے ملک میں موجود سفارت خانہ پاکستان کے کمرشل قونصلر، مقامی یا پاکستانی چیمبر آف کامرس کا خط ہونا چاہیئے جسے دکھا کر وہ پاکستان میں انٹر ہو سکے گا ۔بہت سی ہسپانوی کمپنیاں پاکستان کے ٹورازم ، آئی ٹی ، ڈیری سیکٹر ، فوڈ پراڈکٹس ، سولر و ونڈ انرجی ، زراعت اورٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں ۔

اسپین کے بہت بڑے ٹریڈ مارک ، مینگو ، کورتے فیل ، وویمن سیکرٹ ، انڈی ٹیکس کے ٹریڈ مارک ، زارا ، لیفتھیز ، ماکسیمو ڈیوٹی اپنے بائینگ ہاؤسز کراچی سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں بنا چکے ہیں۔موجودہ حکومت نے ملکی و غیر ملکی انوسٹمنٹ پالیسی کو مزید نکھارا ہے ، اِسے دوستانہ ماحول کے ساتھ ساتھ ڈیوٹیز پر سہولت دی ہے ، سیاحت کے فروغ کے لئے ویزے کھول دیئے گئے ہیں ۔خیبر پختون خواہ ٹورازم کا ایک وفد ایم ڈی مشتاق خان کی قیادت میں ا سپین کے سیاحت کے اعتبار سے سب سے بڑے فیسٹول ’’ فتور ‘(‘ FITUR) میڈرڈمیں شرکت کر چکا ہے ۔

بہت جلد ’’ ایل کورتے انگلیس ‘‘ کا ایک وفد پاکستان جا رہا ہے جو وہاں ٹورازم کے فروغ کے لئے کام کرے گا ۔اسی سلسلے میں قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری مقامی بلدیہ کے کمشنر کو ملے تو انہوں نے کہا کہ آپ ہسپانوی ماہرین کو پاکستان بھیجیں اور اُن سے کہیں کہ وہ وہاں سرمایہ کاری کے حوالے سے سیمینار کریں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارٹی بڑھاوے کے بہتر نتائج برامد ہوں ۔

سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ کا کمرشل سیکشن اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا پاکستان میں ہسپانوی تاجروں کو سرمایہ کاری کے لئے قائل کرنے اور انہیں پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔سفیر پاکستان خیام اکبر دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ’’ کاسہ ایشیاء ‘‘ کے ساتھ مل کر ایک ثقافتی پروگرام ترتیب دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے پاکستان کی تہذیب و تمدن ، رہن سہن اور ثقافتی رنگوں کو سمجھنے میں آسانی ہو اور مقامی کمیونٹی پاکستانیوں کے ساتھ میل جول بڑھانے میں کوئی جھجھک محسوس نہ کرے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں