• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جسکی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہورہے ہیں تاہم قدرت کے حسین نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایسا ہی خون جما دینے والی سردی میں قدرت کا دلفریب منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب سخت سردی اور ٹھنڈی ہواؤں نے آبشار کو ہی برف بنا دیا۔

جی ہاں،قدرت کے یہ حسین مناظرامریکی ریاست منیسوٹا کے شہر Minneapolisمیں آبشار پر دیکھے گئے جہاں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں کے سبب بہتی آبشارکا پانی جم کر برف کی شکل اختیار کر گیا۔

یوں بہتی آبشار کا برف میں تبدیل ہونے کا خوبصورت منظر جس نے دیکھا مبہوت رہ گیا جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رُخ کر رہی ہے۔

تازہ ترین