• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں خشک سالی پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ

بلوچستان کابینہ نےشدید خشک سالی کی صورتحال کے صورتحال کے پیش نظر پورے صوبے میں ڈراؤٹ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ قومی شاہراہوں پر میڈیکل ایمرجنسی اینڈ رسپونس سینٹر کے قیام ،وزیراعظم نیشنل پروگرام کے تحت ہیلتھ کارڈ کی فراہمی پورے صوبے تک پھیلانےاوربلوچستان مینٹل ہیلتھ ایکٹ کی منظوری دے دی۔

یہ فیصلے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے ،کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس بل 2019ءکی منظوری دی گئی جس کے تحت بیرون ممالک سے بلوچستان میں زمینی، سمندری اور ہوائی راستوں سے داخل ہونے والی بسوں ، بحری جہاز اور ہوائی جہازوں پر ایک فیصد ٹیکس نافذ کیا جائے گا جسے اانفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔

کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان لوکل گورنمنٹ بل 2019ء کا مسودہ پیش کیا گیا جس پر کابینہ نے لوکل گورنمنٹ کے وزیر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس نے کوئٹہ پیکج کے تحت ایئر پورٹ روڈ، سریاب کی مختلف سڑکوں اور سبزل روڈ کی کشادگی کے لئے ایک ارب روپے کے اجراء کی منظوری دی۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر کی بہتری، اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اور بلوچستان کے ریونیو کو بڑھانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

تازہ ترین