• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوروں کی فلمی انداز میں واردات،مہنگی ترین گاڑی لے اُڑے


برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ٹیکنالوجی کے ذریعے چوری کی ایسی ہی واردات ہوئی جس میں چور آئے اور گھر کے ڈرائیو وے میں کھڑی گاڑی کے ہائی ٹیک ریلے ڈیوائس کے ذریعے سگنل کیچ کئے اور صرف تیس سیکنڈ کے اندر فلمی انداز میں60ہزار پاؤنڈز مالیت کی کا ر چرانے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے ہائی ٹیک ریلے ڈیوائس ٹی وی سیٹ ٹاپ باکس کی طرح دکھائی دیتی ہے جولگژری گاڑیوں کو بغیر چابی کے اسٹارٹ کردیتی ہے ۔

برطانیہ میں اس سے قبل چوری کے ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں چوروں نے اپنی ذہانت اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سگنل کیچ کئے اور مہنگی ترین گاڑیاں لے اُڑے تھے۔

تازہ ترین