• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایشین کپ فٹبال میں جاپان کو شکست دیکر قطر پہلی بار فٹ بال کا ایشین چیمپین بن گیا۔

ابو ظہبی میں کھیلے گئے ایشین کپ کے فائنل میں قطر کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

المعیز علی نے 9 گول داغ کر ایونٹ کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

فاتح الیون کیلئے عبدالعزیزحاتم اور اکرم عفیف نے بھی ایک ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں قطر نے میزبان یواے ای کو 4-0 سے مات دی تھی جبکہ جاپان نے ایران کیخلاف 3-0 سے فتحیاب ہوکر ٹائٹل میچ میں جگہ بنائی تھی۔

یاد رہے کہ قطر کی فٹ بال کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ قومی ٹیم نے ایشیا کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔

اس سے قبل کوارٹر فائنل سے آگے نہیں جاسکی تھی جبکہ جاپان کو ایشین کپ میں قطر سے پہلی اور واحد شکست 31 برس قبل ہوئی تھی۔

تازہ ترین