• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


  فرانس کے ایک اولڈ ہوم میں رہنے والے برزگ افراد کی تفریح اور اُنہیں خوش کرنے اور ایک صحت مند سرگرمی کی مناسبت سے Zoraنامی روبوٹ کی دلچسپ کلاس منعقد کی گئی ۔

جس میں انسان دوست روبوٹ نے بزرف افراد کو نہ صرف میوزک کی دھن پر ڈانس کر کے دکھایا بلکہ انہیں ورزش بھی کروائی۔

دوسری جانب یوں ڈانس کرتے باتیں کرتے اور ورزش کرتے روبوٹ کو دیکھ کر بزرگ افراد بھی بیحد خوش ہوئے۔

واضح رہے یہ روبوٹ انتظامیہ نے بیلجئیم کی روبوٹ فیکٹری سے 15ہزار یورو میں خریدا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں اسے فرانس کے 16مختلف اولڈ ہومز میں متعارف کروایا جائیگا۔

تازہ ترین