• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن: آئل ٹینکر، وین اور کار کی ٹکر، 3 افراد جاں بحق

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروزمیںپڈعیدن میں مہرآن نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر،کار اور وین میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مہران ہائی وے پر تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہوکر پہلے مسافر وین اور پھر ایک کار سے ٹکرا گیا۔حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین ٹھری میرواہ سے کراچی جا رہی تھی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تازہ ترین