• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فقط نوبرس کی عمرمیں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی ارفع کریم رندھاوا کا24واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے ۔

2 فروری 1995کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والی ارفع کریم نے اپنی قابلیت سے نو سال کی عمر میں کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ایپلی کیشن ڈویلپر کا سرٹیفیکٹ حاصل کرکے آئی ٹی کی دنیا میں ایسا تہلکہ مچایا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ و یورپ میں بھی اس کے چرچے ہونے لگے۔

بل گیٹس کی دعوت پر جب وہ امریکہ میں مائیکرو سافٹ کے ہیڈ کوارٹر گئیں تو کمپیوٹر کے متعلق ان کے کئی پچیدہ سوالات نے بل گیٹس کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

ارفع کریم اپنے نام کی طرح بلند رتبے والی نکلی اور چمکدار آنکھوں والی گڑیا نے دس سال کی عمرمیں فلائنگ کلب سے جہاز اڑانے کا سرٹیفیکیٹ بھی حا صل کیا۔

رفع کریم رندھاوا کو حسن کارکردگی پر نہ صرف صدارتی ایواڈدیا گیا بلکہ فاطمہ جناح گولڈ میڈل سمیت سلام پاکستان ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

22 دسمبر 2011 کو بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد وہ کومے میں چلی گئیں اور 26 روز بعد 14جنوری 2012کو خالق حقیقی سے جاملیں۔

تازہ ترین