• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کھانا ضبط

لاہور میں شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کھاناضبط کرکے دارالشفقت پہنچا دیا گیا۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اوراوقات کار کی خلاف ورزی پرکارروائیاں کرتے ہوئےیونیورسٹی گراؤنڈ میں شادی کی تقریب میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کھاناضبط کرکے دارالشفقت پہنچا دیا۔

کارروائی اے سی ماڈل ٹاؤن مظہر علی نے کی،کے ایس آر فارمز میں خلاف ورزی پر کیٹرنگ کمپنی مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس سے قبل بھی ون ڈش کی خلاف ورزی پر معروف ہوٹل کی بیدیاں روڈ پر قائم مارکی کو سیل کر دیا گیا تھا جبکہ کھانے کو ضبط کر کے پناہ گاہ داتا دربار پر بھیج دیا گیا تھا۔

تازہ ترین