• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپریشن میں مبتلا فنکاروں کو ’شان‘ کا مشورہ

پاکستان کے نامور ا داکار شان شاہد نے ڈپریشن میں مبتلا ساتھی فنکاروں کو مشورہ دے ڈالا۔

شان نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ساتھی فنکاروں کے لئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک فنکار اور اداکار ہونے کا مطلب ہے کہ کسی کے احساسات اور جذبات کی عکاسی کرنا، مثال کے طور پر جیسے ایک مصور وین گوگھ، جس کا درد اس کی مصوری میں جھلکتا ہے، بالکل ایسے ہی ایک اداکار جو مختلف کرداروں میں جیتا ہے، اسے مختلف دکھ درد کو محسوس کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ درست طریقے سے ان کا اظہار کرسکے لیکن بدقسمتی سے بعض اوقات اداکار اس حد کو پار کر لیتے ہیں اور خود ہی ڈپریشن کے عادی ہوجاتے ہیں ‘۔


انہوں نے کہا کہ ’خود پر کسی اور کردار کو طاری کرلینا ایسا ہی ہے، جیسے آپ کسی ایسی چیز سے لڑ رہے ہوں، جس کے آپ عادی ہوگئے ہوں، لیکن اس تاریک سوراخ سے باہر آنے کا کوئی راستہ ضرور ہوتا ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آج یہ دیکھ کر برا لگتا ہے کہ ہم بغیر فائدہ نقصان دیکھے اپنے کیریئر کا انتخاب کرلیتے ہیں، ہمیں انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا تاریکی حصہ دیکھنے کے بجائے اس کے مثبت پہلوؤں کو دیکھنا چاہیے‘۔

واضح رہے حال ہی میں پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر نے ڈپریشن میں انہیں نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے پرساتھی اداکاروں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی اپنی زندگی میں کہیں نہ کہیں تکلیف کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں کبھی ہم اس بارے میں بات کرلیتے ہیں کیونکہ بات کرنے سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔میں اپنی ذاتی زندگی کو شیئر نہیں کرتا ہے لیکن جب حد ہوجائے تو آپ شیئر کرلیتے ہیں، لہٰذا میں نے بھی ایسا کیا۔

تازہ ترین