• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی شہر سیٹل میں72ویں سالانہ بوٹ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔

سیٹل  بوٹ شو2019نامی اس نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سے لیکر بادبانی کشتیاں، سیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی1000سے زائدکشتیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں ہیں۔

رواں برس اس بوٹ شو میں کئی لگژری کشتیاں کشتیاں بھی پیش کی گئی ہیں جن کی مالیت کئی ملین ڈالر ہے۔

اس بوٹ شو میں بادبانی کشتیوں کے ساتھ ساتھ شکار کیلئے مخصوص کشتیاں بھی نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں جبکہ اس دوران درجنوں کشتیوں کی خرید و فروخت بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ نمائش 9روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تازہ ترین