• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی خاتون کا جمی ہوئی جھیل پر آئس اسکیٹنگ کا مظاہرہ


یوں تو آپ نے اکثر نوجوانوں کو اسکیٹنگ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن ویڈیو میں نظر آنے والی اس چینی خاتون کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے اسکیٹنگ کا منفرد انداز ڈھونڈ نکالا۔

چینی لڑکی نے خون جما دینے والے سرد موسم کا مزہ کچھ یوں اُٹھایا کہ شدید ٹھنڈ کے باعث جم جانے والی جھیل پر آئس اسکیٹنگ کرنے پہنچ گئی۔

کرتب بازی کی شوقین لڑکی نے سردی کے باعث جم جانے والی جھیل کو اسکیٹنگ رنک بنایا اور برف کی موٹی تہہ پر انتہائی مہارت سے آئس اسکیٹنگ کاایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

تازہ ترین