کیا نئے پاکستان میں سردیوں میں پانی گرم کرنے کے استعمال ہونے والا گیزر کا شمار بھی لگژری اشیاء میں ہونے لگا ہے؟
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے دلچسپ بحث چھیڑ دی اور ساتھ ہی عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پانی چولہے پر گرم کریں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے گیزر کو لگژری آئٹم قرار دے دیا۔
انہوں نے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ گیس اگر چولہے کے لیے استعمال ہوگی تو ضرورت اور گیزر میں استعمال ہوگی تو لگژری ہے۔
اس سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب میں غلام سرور خان نےانکشاف کیا تھاکہ پاکستان میں 50 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے،حالیہ گیس ذخائر2027ء میں ختم ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ ہر سال بجٹ پر حکومت کی جانب سے پرتعیش اشیاء پر اضافی ٹیکس عائد کیا جاتا ہے، ان اشیاء میں ایئرکنڈیشنر، سگریٹ، ریفریجریٹر، گاڑی، میک اپ کا سامان وغیر شامل ہوتے ہیں۔
پرتعیش اشیاء عام طور پر انہیں کہا جاتا ہے جو اضافی اخراجات کرکے اپنی سہولت کے لیے حاصل کرتا ہے۔