• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، سردی میں نوجوان کی سڑک پر اسکینگ


برطانیہ میں منچلے نے بیچ سڑک پر اسکینگ کرکے سب کو حیران کردیا۔

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں موسم سرما شدت اختیار کر گیا ہے جبکہ موسم کی خراب صورتحال اور برفباری نے جہاں معمولات زندگی متاثر کئے، وہیں ٹریفک کی روانی بھی بری طر ح متاثر ہوئی ہے۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بھی برفباری کے باعث ٹریفک جام ہوگیا تاہم اس دوران ایک منچلے نے اس صورتحال سے بچنے کا آسان حل ڈھونڈا اور اپنی اسکی بلیڈز لئے سڑک پر نکل آیا۔

یوں بیچ سڑک پر اسکی کرتے منچلے کے منفرد انداز پر جہاں لوگ حیران ہوئے وہیں اسے بیحد سراہا۔

تازہ ترین