• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کا پہاڑ پر ایک پہیے والی سائیکل چلانے کا مظاہرہ


یوں تو آپ نے کئی منچلوں کو سائیکل چلاتے ہوئے مختلف اسٹنٹ پیش کرتے دیکھا ہوگا لیکن ان میں سے کچھ سر پھرے ایڈونچر کے شوقین میں اپنی زندگی تک داؤپر لگا دیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو بلندو بالا پہاڑ کے سرے پرپہنچ گیا ہے اور دشوار گزار خطرناک راستے پر یونی سائیکلنگ کا شوق پورا کر رہا ہے۔

Markus Buechel نامی ایڈونچر کے شوقین کھلاڑی نے کرتب بازی کیلئے سوئزرلینڈ کی سیکڑوں فٹ بلند پہاڑی سلسلے کا انتخاب کیا اور پہاڑ کے دشوار گزار راستوں پر ایک پہیے والی سائیکل چلانے کا ایساخطرناک مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والوں کی بھی سانسیں تھم گئیں۔

تازہ ترین