آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍شعبان المعظم 1440ھ 23؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ اور سیاست دان جیا پرادا نے انکشاف کیا ہے کہ کئی برس قبل سوشل میڈیا پر اُن کی تبدیل شدہ تصاویر شیئر کئے جانے کے بعد خودکشی کا خیال ذہن میں آیا تھا۔

ممبئی میں کوئنز لائن لٹریچر فیسٹول میں اظہار خیال کرتے ہوئے جیا پرادا کا کہنا تھا کہ امرسنگھ ڈائیلاسز پر تھے اور سوشل میڈیا پر اُن کی تبدیل شدہ تصاویر گردش کررہی تھیں، میں اُس وقت روتی تھی اور کہتی تھی کہ میں اب مزید جینا نہیں چاہتی، میں خودکشی کرنا چاہتی تھی، میں اُس وقت اذیت سے گزررہی تھی اور کسی میری مدد نہیں کی۔

اترپردیش کے علاقے رامپورسے دومرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والی جیا پرادا کو 2010ء میں ملائم سنگھ یادیو سے لڑائی کے بعد امرسنگھ کے ساتھ سماج وادی پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

جیاپرادا کا کہنا ہے کہ اس مشکل صورتحال میں صرف امرسنگھ میرے ساتھ کھڑے رہے اور مجھے سپورٹ کیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں