آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 12؍جماد ی الثانی 1440ھ 18؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج بارہویں ہفتے میں داخل ہو گیا، کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس کے ری پبلک پلازہ کے قریب پیلی جیکٹ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے سڑکوں پر توڑ پھوڑ کی، عمارتوں اورگاڑیوں کو آگ لگائی۔


مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا،فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔

واضح رہے کہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف گزشتہ سال 17نومبر سے جاری احتجاج میں 10 افراد ہلاک اور 2 ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں