• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔ 3 میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

سیریز کا دوسرا ٹاکراآج جوہانسبرگ میں ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو چھ رنز سے زیر کیا تھا تاہم گرین شرٹس سیریز برابر کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

واضح رہے کہ اگلے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے کپتان فاف ڈوپلسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گےجبکہ کوئنٹن ڈی کوک پہلے ہی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین