• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے رہنما، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز لندن روانہ ہو گئے۔

حمزہ شہباز غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز 629 کے ذریعے لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوئے،وہ 13 فروری کو وطن واپس پہنچیں گے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی لندن سے غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز 628 کے ذریعے لاہور واپس پہنچیں گے۔

واضح رہے حمزہ شہباز کے خلاف نیب کی جانب سے کرپشن مقدمات میں تحقیقات جاری ہیں جس کی وجہ سے انہیں 11 دسمبر کو لندن جانے سے روک دیا گیا تھا۔

انہوں نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔

تازہ ترین