• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے نیا گیت’ونجلی والڑیا‘ریلیز کردیا ۔

سائرہ پیٹر نے نامور موسیقار خواجہ خورشید انور اور ملکہ ترنم نورجہاں کو شان دارخراج تحسین پیش کرتے ہوئےماضی کی دل چھولینے والی موسیقی کی یادیں تازہ کردیں ۔

سائرہ پیٹر نے پاکستانی فلمی موسیقی کو زندہ کرنے کا عزم کیا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے پہلے روبن گھوش کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اب خواجہ خورشید انور کے سپر ہٹ گیت ونجلی والڑیا ۔

اپنی آواز میں گا کر 70 کے فلمی دور کی حسین یادوں کو تازہ کردیا ۔

یہ نغمہ مشہور فلم ہیررانجھا میں ماضی کی سپر اسٹار فردوس اور اعجاز پر فلمایا گیا تھا ۔

سائرہ پیٹر نے لندن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے پاکستانی فلمی موسیقی سے بہت زیادہ لگاؤ ہے ،اسی لیے اپنے عظیم موسیقار وں کو خراج تحسین پیش کروں۔

تازہ ترین