• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانس کے دارالحکومت پیرس میں34ویں سالانہ موٹر شو2019کا انعقاد کیا گیاہے جس میں شرکت کیلئے آئے آٹو موبائل شائقین کا جوش وخروش اپنے عروج پرہے اور نئی کانسیپٹ کاریں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی پیرس کے ایگزییبشن سینٹر میں شروع ہونیوالے اس موٹر شو میں دنیا بھر سے سینکڑوں گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔

چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اس رنگا رنگ موٹرشو میں کانسپٹ اور ڈرائیو لیس جدید گاڑیوں سمیت گاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے نمائشی ہال میں1ہزار سے گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس سے لیکر الیکٹرک اور لگڑری سے لیکر کمرشل گاڑیوں کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتے اس شو میں ورچوئل ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی ایگزیبیشن ہال کے وِزٹ کا انتظام کیا گیاہے۔

تازہ ترین