• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں شامل رہنے والی اداکارہ اُرمیلا مٹونڈکرآج اپنی45ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

4فروری1974کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والی اُرمیلا نے اپنے کیرئیر کا آغاز چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے 1980میں فلم"کلیوگ"سے کیا تاہم بطور ہیروئن ان کی پہلی فلم 1991میں"Narasimha"رہی۔

اُرمیلا نے اپنے فلی کیرئیر کے دوران رنگیلا،ستیااور جدائی نامی فلموں سے باکس آفس پر بیحد کامیابی سمیٹی اسکے علاوہ کون،پیا رتونے کیا کیا،بھوت،اِک حسینا تھی،تہذیب،پنجر،میں نے گاندھی کو نہیں مارا ،بس اِک پل اور قرض میں بھی اُرمیلا کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔

بالی ووڈ میں کافی عرصے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل میں گھر کرنے والی اُرمیلا نے بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

3سال قبل ارمیلا کشمیری بزنس مین محسن اختر میر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

تازہ ترین