• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کوشکست

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد ویسٹ انڈیز کوشکست دے دی۔


کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے انعم امین نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 3 کھلاڑیوں پویلین کی راہ دکھائی۔

ثناء میر نے دو، ایمن انور، ندا ڈار اور نشرا ساندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

151 رنز کےتعاقب میں ویسٹ انڈیزمقررہ اوورز میں صرف 138 رنز بنا سکی تاہم مہمان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلا اور دوسرا دونوں ٹی ٹوئنٹی میچ مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کے نام رہا۔

یادگارمیچ دیکھنےکےلیےسرفرازاحمد اورشنیرااکرم بھی موجود تھے۔

تازہ ترین