• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کو لاہور آمد پر سانحہ ساہیوال کی تحقیقات پر بریفنگ


وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ پنجاب پہنچےجہاں انہیں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سےوزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ملاقات کی اور سانحہ ساہیوال کی تحقیقات پرپیش رفت سےآگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس کی صدارت کریں گے اور وہ گورنر پنجاب چوہدری سرو سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

عثمان بزدارنےعمران خان کوپولیس اصلاحات کےبارےمیں بھی بریفنگ دی

وزیراعظم عمران خان پنجاب کی میڈیا کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

عمران خان آج لاہور میں مصروف ترین دن گزاریں گے۔

تازہ ترین