آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات15؍ جمادی الثانی 1440ھ 21؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


  ماضی کےورسٹائل اداکار خیام سرحدی کوگذرے 8 برس بیت گئے۔

انہوں نے وارث، ریزہ ریزہ، من چلے کا سودا، دہلیز، لازوال ،سورج کے ساتھ ساتھ ، سمیت ان گنت ڈرامہ سیریلز میں کام کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے تین فلمیں ’’اک سی ڈاکو‘‘،’’بوبی‘‘ اور ’’مہک‘‘ میں کام کیا۔

بہترین اداکاری کے لئے انہیں 1991 میں صدارتی ایوارڈ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

کرداروں میں ڈوب کر اداکاری کرنے والے خیام سرحدی کی یادیں اب بھی تازہ ہیں۔

واضح رہے کہ وفات سے قبل وہ بھی دوسرے فنکاروں کی طرح کام کی وجہ سے کراچی میں ہی رہ رہے تھے۔

خیام سرحدی نے دو شادیاں کیں جن میں سے پہلے عطیہ اشرف اور دوسری شادی اداکارہ زمرد خان کی بہن صاعقہ سے کی جن سے ان کی تین بیٹیاں ہیں۔

اپنے انداز کا یہ منفرد فنکار تین فروری 2011ء کو دل کا دورہ پڑنے پر جان حقیقی سے جا ملا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں