• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن کے بعد مزار حجرہ شاہ مقیم اسکینڈل کا انکشاف

پاکپتن کے بعد مزار حجرہ شاہ مقیم اسکینڈل کا انکشاف
فائل فوٹو

پاکپتن میں مزار بابا فریدؒ کے اراضی اسکینڈل کے بعد مزار حجرہ شاہ مقیم اسکینڈل کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے مزار حجرہ شاہ مقیم کی زمین وقف سے نکال کر فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق حجرہ شاہ مقیم مزار کی 76 کنال 10 مرلے زمین کو وقف سے نکال کر فروخت کیا گیا۔

سرکل آفیسر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے درج مقدمے میں سابق صوبائی وزیر ہاوسنگ افضال علی شاہ کے بھائی گدی نشین اعجاز علی شاہ، سب رجسٹرار ملک مشتاق، قانون گو عبدالعزیز اور پٹواری اقبال ڈوگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں الزام الزام لگایا گیا ہے کہ مزار حجرہ شاہ مقیم کو وقف کی گئی 76 کنال 10 مرلے اراضی غیر قانونی طور پر وقف سے نکالی گئی اور پھر اسے فروخت کر دیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مزار کو وقف کی گئی زمین نا کسی کے نام کی جا سکتی ہے اور نہ ہی فروخت کی جا سکتی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق تفتیش کے بعد ایڈمنسٹریٹر اوقاف کا نام بھی مقدمہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین