• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کو پانچویں ون ڈے میں شکست، سیریزبھارت کے نام

بھارت نے نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 35 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے جیت لی۔

بھارتی اننگزکی خاص بات امباتی روئیڈوکے شاندار نوے رنز کی باری تھی۔وینلنگٹن کے ریجنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے کیویز کو جیت کے لیے 253رنز کا ہدف دیا تھا تاہم کیویز 227 رنز پرہمت ہار بیٹھے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور پوری بھارتی ٹیم 49اعشاریہ پانچ اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارتی اننگز کی خاص بات امباتی روئیڈو کے 113گیندوں پر 90 رنز کی شاندار اننگز تھی، جس میں آٹھ چوکے اور چار بلند وبالا چھکے شامل تھے۔

انکے علاوہ وجے شنکر اور ہاردک پانڈیا نے 45، 45 رنز کی اچھی باریاں تراشیں، جبکہ کپتان روہت شرما سمیت 6 بیٹسمین ڈبل فیگربھی کراس نہ کرسکے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے جیمس نیشام 44،کپتان کین ولیمسن 39 اور ٹام لیتھم 37 کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین بھارتی بولروں کا مقابلہ نہ کرسکا اور کیوی بیٹسمین وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے۔

یو ں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 44اعشاریہ ایک اوورز میں 227 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کی جانب سے یزویندرا چاہل نے 3، محمد شامی اور ہاردک پانڈیا نے 2،2 جب کہ بھونیشور کمار اور کیدر یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں بہترین بیٹنگ پرفارمنس پیش کرنے پر امباتی روئیڈو مین آف دی میچ اور سیریز میں نمایاں کارکردگی پر محمد شامی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تازہ ترین