• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم کی آمدپرمکمل ہڑتال کی گئی، بھارتی پولیس نےجموں کشمیرلبریشن فرنٹ کےچیئرمین یاسین ملک کوگرفتارکرلیا،جبکہ دیگر کشمیری قیادت گھروں میں نظر بند کردی گئی، مودی کی آمد پر بنی ہال سے بارہ مولا تک ٹرین سروس معطل رہی، شہریوں پر راستے بند رہے ،اور ڈرون کی پروازیں جاری رہیں، فوج اور پولیس کے دستے بھی تعینات کیے گئے۔

واضح رہے کہ ہڑتال مقبوضہ کشمیر کی متحدہ مزاحمتی تحریک کی اپیل پر کی جا رہی ہے، چیئرمین علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور دیگر قیادت گھروں پر نظر بند کردئیے گئے، مودی کی آمد پر بنی ہال سے بارہ مولا تک ٹرین سروس معطل رہی۔

کشمیری میڈی کے مطابق مودی کے دورے کے باعث مقبوضہ وادی میں عوام کیلیےمشکلات کے پہاڑ کھڑے کیے گئے -بنی ہال سے بارہ مولا تک ٹرین سروس معطل رہی۔

قابض انتظامیہ نےکانفرنس سینٹر کے اطراف شہریوں کا آزادانہ سفرناممکن بنا دیا -شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر کو جانے والے راستوں پر ٹریفک پر پابندی رہی اور فضا میں ڈرون کی پروازیں جاری رہیں- راستوں پر فوج اور پولیس کے اضافی دستے تعینات کیے گئے تھے-بھارتی انتظامیہ نے دستاویزات کے باوجود سیکڑوں موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں -اطلاعات کے مطابق مودی مقبوضہ  کشمیر کے دیگر علاقوں اورلداخ کا بھی دورہ کریں گے۔

تازہ ترین