• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا:بارشوں سے رہائشی علاقے زیر آب، نظام زندگی متاثر

آسٹریلیا میں موسلا دھار بارشوں سے رہائشی علاقے زیر آب آگئے، پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے نکالا گیا۔

ریاست کوئینزلینڈ کے ٹاؤنزول میں ایک ہفتے کے دوران ایک میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ بجلی کا نظام دھرم بھرم ہونے کے باعث ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

رہائشی علاقوں میں سیکڑوں گھر اور گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوبے  ہوئے ہیں، لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں اسکول دو دن کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

تازہ ترین